اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی قنا کے مطابق اقوام متحدہ ميں کویت کے نمائندے منصور عیاد العتیبی نے سلامتی کونسل کی اصلاح اور جنرل اسمبلی کے ساتھ اس کونسل کے روابط کے بارے ميں منعقد ہونے والے 68 ویں بین الاقوامی اجلاس میں کہا کہ اقوام متحدہ کے عرب رکن ممالک، سلامتی کونسل میں عالم عرب کے بیشتر مسائل کا جائزہ لینے کے لئے اس کونسل میں مستقل نمائندے کے خواہاں ہيں۔ اقوام متحدہ میں کویت کے نمائندے نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے کی اصلاح، اقوام متحدہ سے وابستہ تمام اداروں اور تنظیموں کی اصلاحات کے مقصد سے انجام پائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲